مقامی صرافہ بازاروں میں سونے بھا میں دوسرے روز بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ جمعے کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر سستا ہوکر 1623 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ کی طرح پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ جمعے کے روز ایک تولہ سونا مزید 500 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 47 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ۔ اسی طرح 10 گرام سونے کے بھا 428 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 26 ہزار 372 روپے ہوگئے۔ گزشتہ 2 روز کے دوران سونے کے دام 3000 روپے فی تولہ کم ہوئے ہیں۔ دوسری جانب چاندی کے نرخ 1590 روپے فی تولہ پر مستحکم رہے۔