تازہ ترین کھیل

شاہین آفریدی بھارتی کپتان روہت شرما کے اعصاب پر سوار ہوگئے

شاہین آفریدی بھارتی کپتان روہت شرما کے اعصاب پر سوار ہوگئے

میلبرن: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی اِن سوئنگ بولنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارتی کپتان روہت شرما نے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔ میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ بھارتی کپتان روہت شرما نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی اِن سوئنگ بالنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے نیٹس میں لفٹ آرم پیسر کو کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ گزشتہ سال ٹی20 ورلڈکپ کے دوران بھارتی اوپنرز کے ایل راہول اور روہت شرما شاہین آفریدی کی اِن سوئنگ بالنگ پر جلد وکٹیں گنوا بیٹھے تھے جس کے باعث بھارت بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہا تھا۔ پاکستان نے اس میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا تھا، جو ٹی20 مقابلوں بھارت کی سب سے بڑی ہار تھی۔ شاہین آفریدی نے بھارت کے خلاف میچ میں 4 اوورز میں 31 رنز دیکر 3 سرکردہ بلیبازوں کو آٹ کیا تھا۔ واضح رہے کہ دونوں روایتی حریف 23 اکتوبر کو میلبرن کے تاریخ کرکٹ گرانڈ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے