بھارت میں مارکیٹ پر غلبے کیلئے ناجائز ہتھکنڈوں کے استعمال کے الزام میں گوگل پر 161 ملین ڈالر (13 ارب بھارتی روپے) کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔ کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا نے جمعرات کو ایک بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ گوگل اپنے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے متعدد اسمارٹ فونز، ویب سرچز، برازنگ اور ویڈیو ہوسٹنگ سروسز کے لائسنس کا غلط استعمال کر رہا ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق گوگل نے اپنے اینڈرائیڈ پلیٹ فارم کے ذریعے مارکیٹ پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کی، گوگل اپنی ایپس کے غلبہ کو یقینی بنانے کے لیے اسمارٹ فون بنانے والوں کے ساتھ یکطرفہ معاہدے کر رہا ہے۔ اس نے گوگل کو حکم دیا ہے کہ وہ اس طرح کے ہتھکنڈوں کو بند کرے اور باز آجائے۔ گوگل نے ابھی تک بھارت میں کیے گئے جرمانے یا الزامات کا جواب نہیں دیا۔
تازہ ترین
سا ئنس و ٹیکنالوجی
ناجائز ہتھکنڈوں کا استعمال گوگل پر 16 ملین ڈالر جرمانہ
- by web desk
- اکتوبر 21, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1275 Views
- 2 سال ago