تازہ ترین دلچسپ اور عجیب

ہاتھی کا بچہ سونڈ قابو نہ کرسکا پرندے محظوظ ہوتے رہے

ہاتھی کا بچہ سونڈ قابو نہ کرسکا پرندے محظوظ ہوتے رہے

ہاتھی کے بچے ایک سال تک اپنی سونڈ کو قابو کرنا نہیں سیکھ پاتے، ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ہاتھی کا بچہ اپنی سونڈ بہت تیزی سے گھما رہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ قریب بیٹھے ہوئے پرندے سونڈ دیکھ کر اڑنے کے بجائے محظوظ ہو رہے ہیں، انہیں لگ رہا ہے کہ ننھے ہاتھی میاں ان کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو اب تک 4 کروڑ 95 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھی جاچکی ہے۔ اس ویڈیو کے کمنٹ میں ایک صارف نے دس برس پرانی اپنی ہی فلمائی گئی ویڈیو شیئر کی جس میں ہاتھی کا بچہ اپنی سونڈ قابو کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس نے سونڈ سے صرف ایک گھاس کا ٹکڑا توڑا اور اس پر خوب سرشار ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے