برازیل کے ایک پولیس اہلکار کا ریسکیو کیا ہوا ایک کتا انٹرنیٹ پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ سوشل میڈیا پر برازیل سے ایک کتے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جوکہ صارفین کی جانب سے بہت پسند کی جارہی ہے۔ اس ویڈیو میں ایک کتا پولیس کی وردی میں ملبوس، سن گلاسز لگائیہوئے نظر آرہا ہے جوکہ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کی ملٹری پولیس کی 17ویں بٹالین کا باقاعدہ نمائندہ ہے، اپنے آفیسر کے ساتھ گشت کرتا اور موٹر سائیکل کے ساتھ دوڑتا ہوا نظر آرہا ہے۔ یہ ویڈیوز کارپورل اولیویرا نامی ایک کتے کی ہیں جس کو برازیل کے ایک پولیس آفیسر کرسٹیانو اولیویرا نے2019 میں ریسکیو کیا تھا۔ کرسٹیانو اولیویرا کو یہ کتا اپنے پولیس اسٹیشن کے قریب زخمی حالت میں لاوارث اور بھوک سے نڈھال پڑا ہوا ملا تھا۔ اس حوالے سے کرسٹیانو اولیویرا کا کہنا ہے کہمیں نے مذاق میں اسے پولیس کا ایک کوٹ پہنایا، اس کے ساتھ اپنی ایک تصویر لی اور اس تصویر کو اپنے اسٹیشن کے روسٹر گروپس میں بھیج دیا۔ انہوں نے بتایا کہپھر وہاں سے یہ تصویر انٹرنیٹ پر شیئر ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ اب، کارپورل اولیویرا نامی کتے کا اپنا انسٹاگرام اکانٹ ہے، جس کے1 لاکھ 17 ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔
تازہ ترین
دلچسپ اور عجیب
پولیس کی وردی میں ملبوس برازیلین کتا میڈیا کی توجہ کا مرکز
- by web desk
- اکتوبر 22, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1220 Views
- 2 سال ago