تازہ ترین دلچسپ اور عجیب سا ئنس و ٹیکنالوجی

تیزی سے کپڑے تہ کرنے والا روبوٹ

تیزی سے کپڑے تہ کرنے والا روبوٹ

کیلیفورنیا: امریکا میں محققین نے تیزی سے کپڑے تہ کرنے والا روبوٹ پیش کردیا۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکیلے کی محققین کی ٹیم کے مطابق اسپیڈ فولڈنگ نامی یہ ربوٹ ایک گھنٹے میں اندازا 30 سے 40 کپڑے تہ کر سکتا ہے۔ یہ رفتار ماضی میں کسی بھی کپڑے تہ کرنے والے روبوٹ سے زیادہ تیز ہے۔ یہ روبوٹ بائی مینوئل مینیپیولیشن نیٹورک نظام کے تحت کام کرتا ہے تاکہ مشینی نگاہ سے حاصل ہونے والی معلومات کو سمجھ سکے اور دونوں بازوں کا استعمال کرتے ہوئے کپڑے کو تہ کرسکے۔ محققین کی جانب سے روبوٹ کی تخلیق اور صلاحیتوں کے حوالے تفصیلات ایک مقالے کی صورت میں آئندہ ہفتے جاپان کے ایک شہر کیوٹو میں ہونے والی کانفرنس کے لیے جمع کرادی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے