چینی کمپنی ویوو نے طاقتور بیٹری اور فاسٹ چارجنگ کے ساتھ اپنا نیا فون آئی کیو او او نیو 7 متعارف کرادیا، جس سے متعلق کمپنی کا دعوی ہے کہ اسے محض 15 منٹ میں فل چارج کیا جا سکتا ہے۔ ویوو آئی کیو او او نیو 7 کو 7۔6 انچ اسکرین اور تین بیک کیمرا جب کہ ایک سیلفی کیمرا کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ کیمرا ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کرتے ہوئے اس میں سونی کیمرے کے فیچرز دیے گئے ہیں جب کہ اس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بھی متعدد فیچرز کو شامل کیا گیا ہے۔ فون کے بیک پر مین کیمرا 50 میگا پکسل، دوسرا 8 میگا پکسل جب کہ تیسرا 2 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے۔ ویوو آئی کیو او او نیو 7 کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے، کمپنی کا دعوی ہے کہ فون کے کیمروں میں کم روشنی کے وقت میں بھی بہترین کوالٹی کی ویڈیوز بنانے کے فیچرز دیے گئے ہیں۔ فون میں میڈیا ٹیک ڈیمنسٹی 9000 کی چپ جب کہ اوکٹاکور کا سی پی یو دیا گیا ہے اور اس میں اینڈرائڈ 13 کے ساتھ اوریجن اوشین کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر فیچرز بھی دیے گئے ہیں جب کہ اسے 8 اور 12 جی بی ریم اور مختلف میموری ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔ فون میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری جب کہ 120 واٹ کا فاسٹ چارجر دیا گیا ہے، جس سے متعلق کمپنی کا دعوی ہے کہ فون کو محض 15 منٹ میں زیرو سے 100 فیصد تک چارج کیا جا سکتا ہے۔ فون کے 8 جی بی ماڈیول کی قیمت پاکستانی 80 ہزار جب کہ 12 جی بی ماڈیول کی قیمت 98 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔فون کو ابتدائی طور پر صرف چین میں پیش کیا گیا ہے، تاہم اسے جلد ہی دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔
تازہ ترین
سا ئنس و ٹیکنالوجی
ویوو کا محض 15 منٹ میں فل چارج ہونے والا فون متعارف
- by web desk
- اکتوبر 22, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1454 Views
- 2 سال ago