سوشل میڈیا شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کے منتظمین لوگوں کو توہین اور نفرت آموز کمنٹس اور پوسٹس سے بچانے کے لیے اہم ترین قدم اٹھاتے ہوئے سب سے بہترین فیچر متعارف کرانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ جی ہاں خبریں ہیں کہ انسٹاگرام پر جلد ہی ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جائے گا، جس کے ذریعے ہر کوئی ایسے اکاونٹ کو ڈیلیٹ کرنے کا اہل ہوجائے گا جو اکاونٹ توہین اور نفرت آموز کمنٹ یا مواد پوسٹ کرے گا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق انسٹاگرام کے ماہرین ایک ایسے فیچر کو متعارف کرانے پر کام کر رہے ہیں، جس کے تحت ہر صارف اس شخص کے اکاونٹ کو ڈیلیٹ کرنے کے اہل ہوجائے گا جو اکاونٹ نفرت یا توہین آموز کمنٹ کرے گا۔ اس فیچر کے تحت صارف فوری طور پر آسان طریقے کے تحت اکاونٹ کو ڈیلیٹ کرنے کا سبب بتاتے ہوئے اکاونٹ ڈیلیٹ کر سکے گا۔ تاہم صارفین صرف افراد کے اکاونٹ ڈیلیٹ کر سکیں گے، اس فیچر کے تحت اداروں اور برانڈز کے اکاونٹ کو ڈیلیٹ نہیں کیا جا سکے گا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ کیا نفرت یا توہین آموز کمنٹ یا پوسٹ کرنے والے کسی پیروڈی اکاونٹ یا کسی چھوٹے ادارے کے اکاونٹ کو بھی ڈیلیٹ کیا جا سکے گا یا نہیں اس فیچر سے قبل انسٹاگرام پر صرف اسی شخص کو اکاونٹ ڈیلیٹ کرنے کا حق حاصل ہے، جس نے کوئی اکاونٹ بنایا ہوگا، یعنی ہرکوئی اپنا بنایا اکاونٹ خود ختم کرنے کے اہل ہے۔ انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لوگ دوسرے صارفین کی پوسٹس پر توہین یا نفرت آموز کمنٹس کرکے ان کی شخصیت کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جس سے لوگوں کی ذہنی صحت پر بھی برے اثرات پڑتے ہیں اور کئی لوگ سخت اور نامناسب کمنٹس پڑھ کر ڈپریشن کا شکار بن جاتے ہیں۔انسٹاگرام کے زیادہ تر صارفین نوجوان یا کم عمر ہیں جو باڈی شیمنگ سمیت دیگر مسائل پر دوسرے لوگوں کو ٹرولنگ کا نشانہ بناتے ہیں، جس سے لوگ ذہنی طور پر بری طرح متاثر ہوتے ہیں، تاہم مذکورہ فیچر کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ صارفین کی ڈپریشن کم ہوگی۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ فیچر کو کب تک متعارف کرایا جائے گا، تاہم ممکنہ طور پر اسے آئندہ سال متعارف کرایا جائے گا۔ یہ بھی واضح نہیں ہے کہ کسی صارف کی جانب سے ڈیلیٹ کیے گئے کسی اکاونٹ کو درخواست پر دوبارہ بحال کیا جا سکے گا یا نہیں ۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
لوگوں کو ڈپریشن سے بچانے کے لیے انسٹاگرام کا اہم قدم
- by web desk
- اکتوبر 22, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1194 Views
- 2 سال ago