نئی دہلی: بندر نے کھانا کھلانے والے شخص سے اس کے مرنے کے بعد بھی دوستی نبھاتے ہوئے آخری رسومات میں شرکت کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بندر کی کھانا کھلانے والے شخص کی آخری رسومات میں شرکت نے دیکھنے والوں کو جذباتی کردیا۔ بھارت میں بندر کو کھانا کھلانے اور اس کا خیال رکھنے والے شخص کا انتقال ہوگیا۔ بندراس شخص سے وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے آخری رسومات میں شرکت کے لیے پہنچ گیا۔ بندر نے کھانا کھلانے والے شخص کی میت کے ماتھے پر پیار کیا اور ماتھا سہلایا۔ اس موقع پر موجود تمام لوگ بندر کی آنجہانی شخص سے محبت دیکھ کر جذباتی ہوگئے۔سوشل میڈیا صارفین نے بھی اسے انتہائی جذباتی لمحہ اور جانوروں کی انسان سے محبت کی مثال قرار دیا۔
تازہ ترین
دلچسپ اور عجیب
کھانا کھلانے والے شخص کے مرنے کے بعد بندر کا انوکھا اظہار وفاداری
- by web desk
- اکتوبر 22, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1222 Views
- 2 سال ago