جھارکھنڈ: بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں پولیس نے خاتون انجنئیرکا گنیگ ریپ کرنے والے10 ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق 26 سالہ خاتون انجنئیر کو رانچی سے 180 کلومیٹر دور چائے باسا کے قریب ایک سنسان جگہ پر ذیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ایس ڈی پی او کے مطابق خاتون بوائے فرینڈ کے ہمراہ گھومنے نکلی تھی کے 10 کے قریب افراد نے اس کے بوائے فرینڈ کو مارا پیٹا اور اسے اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو پرانے رن وے کے قریب سنسان جگہ پر ذیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ملزمان خاتون کو ذیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوتے ہوئے موبائل فون اور دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے۔ متاثرہ خاتون نے پولیس رپورٹ درج کرانے کے ساتھ اپنا بیان بھی ریکارڈ کرادیا ہے ، پولیس کے مطابق 10 سے 12 افراد سے تفتیش بھی جاری ہے تاہم اس حوالے سے کوئی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آئی ہے۔