نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایک بار پھر متنازع بیان دیدیا۔ پاکستانی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈین ٹیم کو پاکستان میں سیکیورٹی ایشوز ہیں اس لیے بی سی سی آئی ٹیم نہیں بھیجنا چاہتا۔ ہربھجن سنگھ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہمارے پاس پیسہ نہیں ہے، ہمیں اپنی کرکٹ چلانے کے لیے بھارتی بورڈ کی طرف دیکھنا پڑتا ہے، اگر ایشیاکپ میں بھارت پاکستان نہیں جاتا تو یہ ہمارا فیصلہ ہے آپ بھی ورلڈکپ کھیلنے نہ آئیں کس نے کہا ہے آپکو آئیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان سے کھیلنے کا کوئی شوق نہیں، البتہ پاکستان کو بھارت کی ضرورت ہے، آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے آنے سے متعلق سوال پر ہربھجن سنگھ نے پہلے تو حامی بھری بعدازاں کہا کہ ایسا نہیں ہوگا۔ اس موقع پر پاکستان کے سابق بولر تنویر احمد نے ہربھجن کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ میں آپ ایسے ہی انکار کر کے دکھائیے گا پھر دیکھتے ہیں جس پر آگ بگولہ ہوگئے۔