پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ہونے والے میچ کے حوالے سے بھارتی لڑکی سے لو میرج کرنے والے سلمان کے گھر میں دلچسپ صورتِ حال پیدا ہو گئی۔ گوجرانوالہ کے علاقے فرید ٹاون میں رہائش پذیر سلمان اور ان کی اہلیہ ٹینا نے پاکستان اور بھارت کے میچ سے متعلق گفتگو کی۔ سلمان نے کہا کہ بابر اعظم آج چھکے لگائے گا اور شاہین شاہ آفریدی بھارت کی وکٹیں اڑائے گا۔ اس حوالے سے سلیمان کی بھارتی اہلیہ ٹینا کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی میرے فیورٹ ہیں، میچ بھارت ہی جیتے گا۔ سلمان کی اہلیہ نے کہا کہ آج کے میچ پر ہم دونوں میاں بیوی نے شرط بھی لگا رکھی ہے، پاکستان میچ جیتا تو پورا ایک ہفتہ سلمان کی پسند کا کھانا بناوں گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جیت گیا تو سلمان کچن میں کام کریں گے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پاک بھارت ٹاکرا میلبرن میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے شیڈول ہے۔
تازہ ترین
دلچسپ اور عجیب
پاکستان میچ جیتا تو پورا ہفتہ شوہر کی پسند کا کھانا بناونگی بھارتی لڑکی
- by web desk
- اکتوبر 23, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1225 Views
- 2 سال ago