میلبرن: ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ میلبرن میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ بارش کی پیشگوئی کے باعث میچ کے ابتدا میں پچ بالرز کو مدد کرے گی، پاکستان جلداز جلد آٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس موقع پر کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہوگی 170 سے زائد کا ٹارگٹ دیں۔ بھارت نے میلبرن کے تاریخی گرانڈ میں میزبان آسٹریلیا کے خلاف 4 ٹی20 میچز کھیل رکھے ہیں جس میں 2 جیتے ہیں جبکہ ایک میں شکست اور ایک بارش کے باعث بے نتیجہ رہا تھا۔ پاکستان نے میلبرن میں واحد ٹی20 میچ میں 2 رنز سے شکست کھائی تھی جبکہ 1992 کے ورلڈکپ میں قومی ٹیم نے انگلینڈ کو عمران خان کی قیادت میں شکست دی تھی۔ کپتان بابراعظم، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، حیدر علی، محمد نواز، آصف علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، شاداب خان اور حارث رف شامل ہیں۔ کپتان روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادیو، ہاردک پانڈیا، دنیش کارتک، اکشر پٹیل، آر اشون، محمد شامی، بھونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔