ممبئی: بھارتی سپر اسٹار سلمان خان ڈینگی سے بہت تیزی کے ساتھ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ڈینگی بخار کی وجہ سے آرام کر رہے ہیں اور ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔ اداکار کے منیجر نے بتایا ہے کہ سلمان خان تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور وہ دیوالی کے بعد شوٹنگ دوبارہ شروع کریں گے۔ سلمان خان نے ڈینگی میں مبتلا ہونے کے بعد رئیلٹی گیم شو بگ باس 16 کی میزبانی سے بھی رخصت لی ہوئی ہے۔ میڈیا ذرائع نے یہ دعوی بھی کیا تھا کہ سلمان خان کی جگہ اب کرن جوہر بگ باس 16 کی میزبانی کریں گے۔
انٹرٹینمنٹ
تازہ ترین
سلمان خان ڈینگی سے روبصحت دیوالی کے بعد شوٹنگ کا آغاز کریں گے
- by web desk
- اکتوبر 23, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1333 Views
- 2 سال ago