تازہ ترین سا ئنس و ٹیکنالوجی

سائنس دانوں نے چار پیروں والے روبوٹ کو گول کیپر بنا دیا

سائنس دانوں نے چار پیروں والے روبوٹ کو گول کیپر بنا دیا

کیلیفورنیا: سائنس دانوں نے ایک چار پیروں والے روبوٹ کو گول کیپنگ کی تربیت دے کر انگلش پریمیئر لیگ کے گول کیپروں سے بہتر کیپر بنا دیا۔ اس روبوٹک گول کیپر کو تربیت یونویرسٹی آف کیلیفورنیا کی ہائبرڈ روبوٹکس لیب کے سائنس دانوں نے دی۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ ربوٹک گول کیپر گول روکنے کے لیے نیچے بیٹھتا ہے، اچھلتا ہے، سائیڈ میں ہوتا ہے اور ڈائیو مارتا ہے اور واپس اپنی جگہ پر آجاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ روبوٹک گول کیپر 87.5 فی صد گول شاٹس کو روکنے کی صلاحیت رکھتا جبکہ انسان گول کیپروں کے گول روکنے کی اوسط شرح 69 فی صد ہوتی ہے۔ اس روبوٹک کتے کو ری انفورسمنٹ لرننگ کا استعمال کرتے ہوئے تربیت دی گئی ہے۔ یہ مشین لرننگ کی ایک ذیلی قسم ہے جو مصنوعی ذہانت کو اس کے فعال کے ردِ عمل سے سیکھنے کا اہل کرتا ہے۔ محققین نے ایک مقالے میں لکھا(جو مستقبل میں شائع کیا جائے گا) کہ محققین نے ایک ری اِنفورسمنٹ لرننگ فریم ورک پیش کیا ہے جو چار پیروں والے روبوٹ کو حقیقی دنیا میں گول کیپر کا کام کرنے کا اہل کرتا ہے۔ منی چیتا نامی یہ روبوٹ میساچوسیٹس اِنسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی بائیو مِمیٹک روبوٹکس لیبارٹری کی تخلیق ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے