ورلڈ کپ

میلبرن ویرات کوہلی کی اننگز نے کافی فرق ڈالا بابر اعظم

پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی کی اننگز نے کافی فرق ڈالا، میچ میں کوہلی نے پریشر کو کافی اچھا ہینڈل کیا۔ میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہم غلطیوں سے سبق سیکھیں گے، پراعتماد ہوں کہ ہم ٹورنامنٹ میں کم بیک کریں گے۔ بابر اعظم نے کہا کہ قریب آکر میچ ہارتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے، وکٹیں لینا چاہ رہے تھے اس لیے مین بولر پہلے استعمال کیے، نواز نے بھی اچھی بولنگ کی، تاہم ان سے ایک نو بال اور وائیڈ بال ہوگیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ شاہین انجری کے بعد آیا ہے اس کو تھوڑا وقت دیں، بھارت نے کافی کیلکولیٹیڈ کرکٹ کھیلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے