ورلڈ کپ

ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ پر رمیز راجہ کا تبصرہ

ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ پر رمیز راجہ کا تبصرہ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے ٹی20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلے کو ایک کلاسک میچ قرار دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر رمیز راجہ نے بھارت سے پاکستان کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک کلاسک میچ، آپ کچھ میچز جیتے اور کچھ ہارتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب جانتے ہیں یہ کھیل ظالمانہ اور غیرمنصفانہ ہوسکتا ہے، آپ کی کوشش پر بہت فخر ہے۔ پی سی بی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ ٹیم پاکستان آپ گیند اور بیٹ سے اس سے زیادہ کچھ نہیں کر سکتے تھے۔ میلبرن میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی۔ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اس دوران 82 رنز کی میچ وننگ پرفارمنس دی، وہ میچ میں ناقابل شکست رہے اور بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے