کراچی: پاکستانی صحافی ارشد شریف کی کینیا کے شہر نیروبی میں دردناک قتل پر شوبز ستاروں نے بھی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ مقبول گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے ارشد شریف کی موت کو ناقابل یقین اور افسوس ناک قرار دے دیا۔ اداکارہ مریم نفیس نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقین نہیں آتا، المناک بھی معمولی لفظ ہے۔ انہوں نے صحافی کی خدمات خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پاکستان آپ (ارشد شریف) کو کبھی نہیں بھول سکتا۔ ممتاز اداکارہ سجل علی نے بھی غم کا اظہار کرتے ہوئے ارشد شریف کے لیے دعا کی۔ منیب بٹ نے سینئر صحافی کی اچانک موت پر غیریقینی کیفیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم شرمندہ ہیں۔ اداکارہ ازیکا ڈینیل نے انسٹاگرام پر ارشد شریف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا۔
انٹرٹینمنٹ
صحافی ارشد شریف کے بہیمانہ قتل پر شوبز ستاروں کا اظہار افسوس
- by web desk
- اکتوبر 24, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1231 Views
- 2 سال ago