تازہ ترین

عمران خان این اے 45 کرم سے الیکشن لڑسکتے ہیں یا نہیں الیکشن کمیشن فیصلہ نہیں کرسکا

عمران خان این اے 45 کرم سے الیکشن لڑسکتے ہیں یا نہیں الیکشن کمیشن فیصلہ نہیں کرسکا

اسلام آباد: عمران خان این اے 45 کرم الیکشن میں حصہ لے سکتے یا نہیں الیکشن کمیشن تاحال فیصلہ نہیں کرسکا۔ عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں الیکشن کمیشن حکام اور قانونی ٹیم شریک ہوئی جس نے عمران خان کے این اے 45 کرم کی نشست سے کھڑے ہونے کے حوالے سے بات کی۔ شرکا کے درمیان این اے 45 کرم ضمنی انتخاب میں عمران خان کا حصہ لینے یا نہ لینے سے متعلق فیصلہ نہ ہوسکا۔ ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے آئینی اور قانونی ماہرین سے آئین کے آرٹیکل 63 ون پی سے متعلق رائے طلب کرلی۔ ریجنل الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن سے عمران خان کے حصہ لینے یا نہ لینے سے متعلق پوچھا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل دوپہر دوبارہ ہوگا اور اس کی صدارت بھی چیف الیکشن کمشنر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں آئینی اور قانونی رائے کی روشنی عمران خان کے ضمنی انتخاب میں حصہ سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے