پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سحر خان نے کہا ہے کہ وہ اندھی محبت پر یقین نہیں رکھتیں۔ سحر خان نے معین خان اور عماد وسیم کے ساتھ شرکت کی اور دلچسپ سوالات کے جوابات دیے۔ اداکارہ سحر خان نے 500 کی دوڑ میں 342 اسکور بنایا اور ساتھ ہی شادی سے متعلق گفتگو بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ میں اندھی محبت پر یقین نہیں رکھتی ہوں، میرے والد کی شادی کے بعد آزادی ختم ہوگئی تھی۔ اس پر معین خان نے اداکارہ کی بات کا جواب دیا اور کہا کہ دراصل شادی کے بعد ذمے داری میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ دوران گفتگو سحر خان نے انکشاف کیا کہ کرکٹ کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہے، میری دلچسپی فٹ بال میں ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز کی ٹیم پاکستان کی بھارتی ٹیم سے شکست پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ بھارت کو سبق سکھانے کیلیے ٹیم پاکستان بھارت جائے اور ہرا کر آئے۔
انٹرٹینمنٹ
میں اندھی محبت پر یقین نہیں رکھتی ہوں سحر خان
- by web desk
- اکتوبر 25, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1164 Views
- 2 سال ago