ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق کام کرنے والے سماجی کارکنوں نے جرمنی میں ایک بیش قیمتی پینٹنگ پر آلو کا بھرتا پھینک دیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جس پینٹنگ پر آلو کا بھرتا اچھالا گیا اس کی قیمت 11 کروڑ امریکی ڈالر تھی۔ جرمنی میں پیش آئے اس واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ اس سماجی کارکنوں کے جوڑے نے فوسل فیول کے اخراج کے خلاف بطور احتجاج یہ سب کچھ کیا ہے۔ دوسری جانب غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ کام کرنے میں مجموعی طور پر چار افراد شامل تھے، انہوں نے اس پینٹنگ کو بربیرنی میوزیم میں نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چونکہ پینٹنگ کے آگے شیشہ لگا ہوا تھا، جس کے باعث وہ لوگ اسے نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
دلچسپ اور عجیب
سماجی کارکنوں نے 11 کروڑ ڈالر کی پینٹنگ پر آلو کا بھرتا پھینک دیا
- by web desk
- اکتوبر 25, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1248 Views
- 2 سال ago