اسلام آباد: فوج نے حکومت سے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے اور الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست کردی۔ پاکستانی آرمی کے جی ایچ کیو (جنرل ہیڈ کوارٹر) کیطرف سے حکومت کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کی موت کی تفصیلی تحقیقات کی جائیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ الزامات لگانے والوں کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔