اسلام آباد: آرمی نے حکومت سے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے اور الزامات لگانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی درخواست کردی،DGISPR نے کہا ہے کہ اس بات کی بھی تحقیقات کی جائیں کہ کس نے ارشد شریف کو باہر جانے مشورہ دیا تھا۔ پاکستانی فوج کے GHQ (جنرل ہیڈ کوارٹر) کی جانب سے حکومت کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کی موت کی تفصیلی تحقیقات کی جائیں اس کے ساتھ ہی الزامات لازم کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ اسی ضمن میں نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کی اعلی سطح تحقیقات کی جائیں تاکہ جو لوگ بھی قیاس آرائیاں کر رہے ہیں، الزامات لگائے جا رہے ہیں ان سب لوگوں کو جواب مل سکے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس معاملے پر قیاس آرائیاں اور الزام تراشی افسوس ناک ہے، صرف یہ تحقیقات نہیں ہونی چاہیے کہ ان کے ساتھ وہاں کیا ہوا بلکہ کس نے انہیں باہر جانے پر مجبور کیا اس بات کی بھی تحقیقات کی جائیں۔