میلبرن: ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے آٹھویں میچ میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کو 158 رنز کا ہدف دیدیا۔ میلبرن میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرش ٹیم 19ویں اوور میں 157 رن بناکر آل آٹ ہوگئی۔ کپتان اینڈی بالبرنی نے ذمہ دارنہ بلیبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر بیٹرز میں پال اسٹرلنگ 14، لورکن ٹکر 34، کرٹس کیمفر 13، مارک ایڈیر 4، بیری میکارتھی 3، فیون ہینڈ ایک جبکہ ہیری ٹییکٹر اور جارج ڈوکریل بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے۔ انگلش بالرز کی جانب سے مارک ووڈ اور لیام لیونگسٹن نے 3، 3 جبکہ سیم کرن 2 اور بین اسٹوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔