امریکی ڈالر 2 روز نیچے آنے کے بعد آج پھر اڑان کے لیے پر تول رہا ہے جبکہ پاکستانی روپیہ تنزلی کا شکار ہے۔ آج صبح کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 219 روپے 90 پیسے کا ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 219 روپے 73 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج کاروبار کے آغاز میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 442 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41 ہزار 747 پر آ گیا ہے۔