اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ صحافی ارشد شریف کے قتل کی سازش پاکستان میں تیار ہوئی ہے اور مقتول کا کوئی لیپ ٹاک، موبائل نہیں ملے گا کیونکہ تمام شواہد مٹا دیے گئے ہیں۔ اسلام آباد پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کو گاڑی کے اندر سے گولیاں ماری گئیں، ارشد شریف کی شہادت حادثہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارشد شریف ملک چھوڑنے کے لیے تیار نہیں تھا۔