صحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ آج اسلام آباد میں اداکی جائے گی۔کچھ روز پہلے ارشد شریف کی میت کو کینیا سے پاکستان لایا گیا جس کے بعد پمز اسپتال اسلام آباد میںمقتول کا پوسٹ مارٹم دوبارہ کیا گیا۔ آٹھ رکنی میڈیکل بورڈ میں ارشد شریف کے اہل خانہ کی درخواست پر دو ڈاکٹرز شامل کیے گئے تھے۔۔ پمز اسپپتال کے پروفیسر ہاشم رضا نے بتایا کہ جو چیزیں فرانزک کے لیے بھیجیں گے ان پر کچھ دن لگ سکتے ہیں۔ورثا کیمطابق ارشد شریف کی نماز جنازہ جمعرات کو دن 2 بجے فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین ایچ الیون قبرستان میں ہوگی۔