ورلڈ کپ

ٹی 20 ورلڈکپ پاکستان کی زمبابوے کیخلاف بیٹنگ جاری

ٹی 20 ورلڈکپ پاکستان کی زمبابوے کیخلاف بیٹنگ جاری

پرتھ: ٹی 20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے بارہویں میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 131 رنز کا ہدف دیا ہے جسے عبور کرنے کے لیے پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ پرتھ کرکٹ گرانڈ میں جاری میچ میں زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا او ان کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز اسکوبنا لیا۔ سب سے زیادہ رنز سین ویلیم نے 28 گیندوں پر 3 بنائے جبکہ چار کھلاڑی آٹھ رنز، نو رنز، صفر ، صفر پر آٹ ہوکر سنگل ڈیجٹ کو کراس نہ کرسکے۔ بالرز محمد وسیم نے چار، شاداب خان نے تین اور حارث رف نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے بابراعظم اور محمد رضوان نے اوپننگ کی۔ بابراعظم نو گیندیں کھیلنے کے بعد محض چار رنز بناکر کیچ آٹ ہوگئے۔ قبل ازیں ٹاس کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ ہی کرنا چاہتے تھے تا کہ ابتدا میں بالرز سوئنگ سے فائدہ اٹھاسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے