ورلڈ کپ

پاکستان کی اپ سیٹ شکسٹ پر زمبابوین صدر کا دلچسپ تبصرہ

پاکستان کی اپ سیٹ شکسٹ پر زمبابوین صدر کا دلچسپ تبصرہ

ہرارے: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں زمبابوے کے ہاتھوں پاکستان کی اپ سیٹ شکست پر زمبابوے کے صدر نے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر جہاں بہترین کاکردگی پر اپنی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے وہیں انہوں نے پاکستان کو پیغام دیا ہے کہ اگلی بار اصلی مسٹر بین کو زمبابوے بھیجئے گا۔ صدر ایمرسن منانگاگوا کی یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور لوگ اس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ میچ سے قبل زمبابوے کے شہریوں نے دعوی کیا تھا کہ ہم پاکستان سے بدلہ لیں گے کیوں کہ ایک ایگریکلچر پروگرام میں پاکستان نے ہمیں اصلی مسٹر بین کے بجائے ان کا ہمشکل جعلی مسٹر بین بھیج دیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستانی مسٹر بین عارف کو 2016 میں زمبابوے میں ایک تقریب میں مدعو کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے ہرارے انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں ایک کامیڈی نائٹ میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے