انٹرٹینمنٹ

میشا شفیع کی کورٹ سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

میشا شفیع کی کورٹ سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

اسلام آباد: لاہور کی سیشن عدالت نے ہتک عزت کیس میں گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کی ایک روز کے لیے حاضری معافی درخواست منظور کرلی۔ ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے نامور گلوکار و موسیقار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کی۔ میشا شفیع کی طرف سے بیماری کے سبب حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی اور درخواست میں مقف اپنایا گیا کہ میشا شفیع جوڑوں میں درد کے باعث جرح کے لیے عدالت میں کھڑی نہیں ہوسکتیں، کیس کی مزید سماعت 20 روز تک کے لیے ملتوی کی جائے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ میشا شفیع کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں رکھنے کی علی ظفر کی درخواست بھی بلا جواز قرار دی جائے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر میشا شفیع کو جرح کے لیے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 نومبر تک ملتوی کردی جبکہ گلوکارہ کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں رکھنے کی درخواست پر وکلا کو بحث کے لیے طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ علی ظفر نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کرنے پر میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے