پاکستان

خرم لغاری سمیت 5 ارکان کی تحریک انصاف سے علیحدگی کا فیصلہ

خرم لغاری سمیت 5 ارکان کی تحریک انصاف سے علیحدگی کا فیصلہ

لاہور: حکومت مخالف لانگ مارچ کے شروع ہوتے ہی پی ٹی آئی کو سیاسی طور پر بڑا جھٹکا لگ گیا۔ رکن اسمبلی پنجاب سردار خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ کئی دیگر ارکان نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سردار خرم لغاری نے کہا ہے کہ میں نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور میرے ساتھ 5، 6 ارکان صوبائی اسمبلی اور بھی ہیں جو پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عبدالحئی دستی اور علمدار قریشی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سردار خرم لغاری نے کہا کہ ہمیں دکھایا کچھ اور گیا جب کہ ہوا کچھ اور ہے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی سے بھی ممکن ہے استعفا دیں گے۔ 3، 4 روز میں اسمبلی سے مستعفی ہوسکتے ہیں۔ ہمیں بتایا جائے کہ وزیر بنانے کا کیا معیار ہے۔ وزارت نہ ملنے پر ناراضگی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سردار خرم لغاری کا کہنا تھا کہ وزارت کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے