لاہور: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کا آغاز آج لبرٹی چوک لاہور سے ہوگا۔ حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کیلیے کارکن لبرٹی چوک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اصل کنٹینر بھی وہاں پہنچایا جاتا ہے۔ اور عمران خان جمعے کی نماز کے بعد پہنچیں گے۔ پہلے دن لانگ مارچ لاہور میں ہی رہے گا ۔ ۔ انہوں نے حکمت عملی بتاتے ہوئے کہا کہ لاہور میں لانگ مارچ میں عوام پیدل چلیں گے اور گھروں سے جوگرز پہنچ کر آئیں کیونکہ آج صرف مینار پاکستان تک جانا ہے، درمیان میں 4 سے 5 مقامات پر خطاب ہوگا۔