تجارت

ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ

ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کی کمی سے 1651 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ می کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1400روپے اور 1200روپے کا اضافہ ہوگیا۔ مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں کے اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 152400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 130658روپے کی سطح پر آگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے