لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں لبرٹی چوک سے شروع ہونے والا پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ ناصر باغ پہنچ گیا جہاں عمران خان نے پڑا ڈالنے کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی کے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا آغاز عمران خان نے لاہور لبرٹی چوک سے کیا۔ عمران خان مرکزی کنٹینر پر چڑھ گئے اور خطاب کیا۔ حقیقی آزادی مارچ میں بڑی تعداد میں کارکن شریک ہیں۔ خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد بھی وہاں موجود ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔ پہلے دن لانگ مارچ لاہور میں ہی رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے لوٹنے والوں کو وزیر اعظم بنا دیا، ظلم کا معاشرہ نہیں چل سکتا، گوال منڈی میں پیدا ہونے والے خود کو برطانوی ملکہ کا رشتے دار ظاہر کرتے ہیں، چور ڈاکووں کے ہینڈلر سن لو ہم تمھیں کبھی قبول نہیں کریں گے۔