ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ اتوار کو نیدرلینڈز کے خلاف پرتھ میں کھیلے گی، جہاں ٹیم کل ٹریننگ کرے گی، میگا ایونٹ میں پاکستان پہلی کامیابی کا منتظر ہے۔ ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان اپنی پہلی کامیابی کی تلاش میں ہے، اب تک 2 میچز کھیلے ہیں اور شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ گرین شرٹس کو ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں بھارت کیخلاف شکست ہوئی، پھر زمبابوے نے تاریخی کامیابی حاصل کر کے ٹیم پاکستان کو مشکل میں ڈال دیا۔ ٹیم پاکستان اپنا اگلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف اتوار کو کھیلے گی، اس میچ کی تیاری کے لیے کھلاڑی واکا میں ٹریننگ کریں گے۔