صحت

پاکستانی بچے غذائی قلت اور موٹاپے کا شکار کیوں ہورہے ہیں

پاکستانی بچے غذائی قلت اور موٹاپے کا شکار کیوں ہورہے ہیں

عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غیر صحت مندانہ طرز زندگی کے باعث ایک طرف لاکھوں پاکستانی بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں جبکہ دوسری جانب 6 سے 8 فیصد اسکول جانے والے بچے موٹاپے اور وزن کی زیادتی کا بھی شکار ہیں۔ اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں جاری لائف اسٹائل میڈیسن کانفرنس سے خطاب میں عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں نمائندے ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا کا کہنا تھا کہ کہ گذشتہ ایک دہائی میں ہمارا طرز زندگی انتہائی حد تک تبدیل ہوا ہے اور جسمانی جمود کے نتیجے میں دنیا بھر میں غیر متعدی امراض میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا ہے۔ ڈاکٹر پالی ماہی پالا کا کہنا تھا کہ غیر صحت مندانہ طرز زندگی کے نتیجے میں بچوں میں موٹاپا بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ سے وہ ذیابطیس اور دل کے امراض کا بہت چھوٹی عمر میں شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی خواتین میں بھی جسمانی جمود اور ورزش نہ کرنے کی وجہ سے موٹاپے کی شرح بہت زیادہ ہے اور تقریبا 50 فیصد پاکستانی خواتین موٹاپے کا شکار ہوکر غیر متعدی امراض میں مبتلا ہو رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے