ورلڈ کپ

زمبابوے سے شکست کے بعد شاداب خان رو پڑے ویڈیو وائرل

زمبابوے سے شکست کے بعد شاداب خان رو پڑے ویڈیو وائرل

پرتھ: ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں زمبابوے سے شکست کے بعد کرکٹر شاداب خان جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔ آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف پاکستان کی اپ سیٹ شکست پر نہ صرف مداح جذباتی ہوئے بلکہ ٹیم کے اہم رکن شاداب خان بھی رو پڑے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرکٹر شاداب خان ہاتھوں میں چہرہ چھپائے زمین پر بیٹھے رو رہے ہیں۔ ان کو ٹیم کے ایک ساتھی آ کر تسلی دیتے ہیں اورسمجھاتے ہیں۔ شاداب خان کی رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ صارفین نے شاداب خان کو ہمت سے کام لینے اور اچھا پرفارم کرنے کے مشورے دئیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے