انٹرٹینمنٹ

ہریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی پہلی فلم کب ریلیز ہوگی

ہریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی پہلی فلم کب ریلیز ہوگی

ممبئی: بالی ووڈ کے دو سپر اسٹارز ہریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی فلم فائٹر کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ۔ ہریتک روشن اور دنیا کی خوبصورت ترین اداکارہ کا اعزاز رکھنے والی دیپیکا نے انسٹاگرام پر اپنی آنے والی نئی فلم فائٹر کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئیاس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ ہریتک روشن نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 25 جنوری کو تھیٹرز میں ملتے ہیں۔ یہ پہلی ایسی فلم ہے جس میں ہریتک روشن جیسے سپر فٹ اسٹار اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ایکشن تھرلر فلم میں ہریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ سینئر اداکار انیل کپور بھی جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کی کہانی جنگی جہازوں اور ان کے بہادر پائلٹس کے گرد گھومتی ہے فلم میں ہریتک اور دیپیکا انڈین ایئر فورس کے پائلٹ کا کردار ادا کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ فلم فائٹر کی ریلیز کی تاریخ میں چوتھی بار تبدیلی کی گئی ہے اس کی ریلیز ستمبر سال 2023 میں متوقع تھی پھر کہا گیا کہ جنوری 2023 میں ریلیز کی جائے گی، پھر اسے ستمبر 2022 میں ریلیز کئے جانے کا امکان تھا اور اب اسے 25 جنوری 2024 کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے