پاکستان

لانگ مارچ کے شرکاء کو اسلام آباد کے ہوٹلوں میں رہائش فراہم کرنے پر پابندی

لانگ مارچ کے شرکاء کو اسلام آباد کے ہوٹلوں میں رہائش فراہم کرنے پر پابندی

اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہوٹلز اور گیسٹ ہاسز کو لانگ مارچ شرکا کو قیام کی سہولیات فراہم کرنے سے روک دیا گیا۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے شرکا کو گیسٹ ہاسز اور ہوٹلز میں قیام نہ کرنے دیا جائے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہوٹلز اور گیسٹ ہاسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ لانگ مارچ میں شامل کسی بھی شخص کو قیام کے لیے کوئی مدد فراہم نہ کی جائے۔ اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر گیسٹ ہاسز اور ہوٹلز کو چیک کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے