وزیراعظم شہبازشریف نے امن و امان کے قیام اور سیاسی بات چیت کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران امن و امان کے قیام اور سیاسی بات چیت کے لئے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ 9 رکنی کمیٹی کی سربراہی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کریں گے، جب کہ دیگر میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، قمر زمان کائرہ، خالد مقبول، میاں افتخار، مولانا اسعد اور مریم اورنگزیب بھی شامل ہیں۔ کمیٹی امن و امان کے قیام اور سیاسی بات چیت کیلئے بنائی گئی ہے، کسی نے لانگ مارچ سے متعلق بات کرنا ہوگی تو کمیٹی سے ہوگی۔ کمیٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباشریف کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں بات چیت کے لئے تیار ہیں، لیکن کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔