پاکستانی ویمن کرکٹر فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ وہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی کیلئے پرامید ہیں۔ اپنے بیان میں فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2022 میں ٹیم کا توازن دیکھ کر اچھا لگا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے ٹورنامنٹ میں بھارت کو ہرایا اس سے آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل میرے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ کی ٹیم کا پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا بہت اچھا ہے، سیریز میں جیت کے لیے ہم اپنے مومنٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ فاطمہ ثنا نے کہا کہ میرا ڈیانا بیگ کے ساتھ کمبی نیشن اچھا ہے، ان کے ساتھ ہی اپنا کیریئر شروع کیا۔