کراچی: پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ایمان علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کئی سالوں بھارتی ہدایتکار کی محبت میں گرفتار رہیں۔ لمبے عرصے کے بعد ایک مرتبہ پھر اپنی نئی فلم ٹچ بٹن کے زریعے اسکرین پر جلوہ گر ہونے والی اداکارہ ایمان علی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ 8 برس کے طویل عرصے تک بھارتی فلموں کے ہدایتکارکے ساتھ قریبی تعلقات میں رہیں۔ ایمان علی نے کہا کہمیں زندگی میں کسی کو کوئی اہمیت نہیں دیتی، ہم ایک شخص کو اپنے ذہن آئیڈیل بناتے ہیں، وہ میرے لئے آئیڈیل تھا لیکن پھر میں نے سوچا کہ وہ صرف ایک اور عام آدمی ہے، میں یہ نہیں کہتی کہ وہ اچھا انسان نہیں ہے لیکن بات نہیں بنی اس کے ساتھ ساتھ بہت سارے مسئلے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ پاکستان میں تو کسی کو تعلق کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں تھی کیونکہ میں نے کبھی کسی کو بتایا نہیں مگر بھارت میں مجھ سے اکثر اس حوالے سے سوالات کیے تھے جس کا جواب دینا میں نے ضروری نہیں سمجھا کیونکہ وہ میرا نجی معاملہ تھا۔
انٹرٹینمنٹ
اداکارہ ایمان علی کونسے بھارتی ہدایتکار کی محبت میں گرفتار ہوئیں
- by web desk
- اکتوبر 29, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1415 Views
- 2 سال ago