دلچسپ اور عجیب

چہل قدمی کو دوڑ میں بد لنے والے دنیا کے تیزرفتار جوتے ایجاد

چہل قدمی کو دوڑ میں بد لنے والے دنیا کے تیزرفتار جوتے ایجاد

نیویارک: ایک بالکل نئی کمپنی نے دنیا کے تیزرفتار ترین جوتے بنانے کا اعلان کیا ہے جو عام چلنے کو دوڑنیمیں بدلتے ہوئے آپ کی رفتار کو ڈھائی گنا بڑھا سکتے ہیں۔ اسے جوتے اور اسکیٹ کے درمیان کی کوئی شے کہا جاسکتا ہے۔ نئے جوتوں کو مون واکرز کا نام دیا گیا ہے جس کے لیے کراڈفنڈنگ ویب سائٹ پرسرمایہ کاری جاری ہے۔ اگرچہ اسکیٹ سے ہم کئی گنا تیز چل سکتے ہیں لیکن اس کے لیے خاص تربیت درکار ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مون واکرز سینڈل نما پہناوے کسی بھی جوتے کے ساتھ پہنے جاسکتے ہیں۔ مون واکرزکو روبوٹ انجینیئروں نے تیار کیا ہے جن کا تعلق مشہور کارنیگی میلون یونیورسٹی سے ہے۔ اسے شفٹ روبوٹکس نامی کمپنی نے تیار کیا ہے۔ مون واکر کے اوپر کوئی بھی جوتا رکھ کر اسے باندھا جاسکتا ہے اوراندر لگی بیٹری اور موٹریں ہراٹھنے والے قدم کو تیزی سے آگے بڑھاتی ہیں۔ لیکن اسے پہننے کے لیے کسی مہارت درکار نہیں ہوتی بلکہ عام آدمی بھی فوری طورپراسے پہن کر چل سکتا ہے اوروہ تیزی سے چلتا رہتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے