اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی پرچھ بینکوں پرمجموعی طور پر 29کروڑ 3 لاکھ 63 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جولائی تا ستمبر 2022 کے دوران 6 بینکوں پر جرمانے لگائے گئے، بینکوں کے ریگولیٹری قواعد و ضوابط میں کوتاہی پائی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دوبینکوں پر فارن ایکسچینج کی مد میں بھی جرمانے کیے گئے جبکہ 5 بینکوں پر عام بینکاری اور 4 پر اثاثوں کی کوالٹی کی مد میں جرمانہ ہوا،اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو کنٹرول پروسس مضبوط بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔