ورلڈ کپ

گرین شرٹس کند ہتھیاروں سے بقا کی جنگ لڑیں گے

گرین شرٹس کند ہتھیاروں سے بقا کی جنگ لڑیں گے

لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کند ہتھیاروں سے بقا کی جنگ لڑنے کیلیے کوشاں ہوگا جب کہ آج نیدرلینڈز سے مقابلہ ہوگا۔ نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز جیتنے کے بعد بلند عزائم کے ساتھ آسٹریلیا میں قدم رکھنے والی پاکستان ٹیم کا اب تک سفر ناخوشگوار رہا ہے، گرین شرٹس بھارت کیخلاف میچ میں جیتی بازی ہارگئے، ابھی پہلی شکست کا زخم مندمل نہیں ہوا تھا کہ زمبابوے جیسی کمزور ٹیم نے بھی زیر کرلیا۔ گزشتہ کچھ عرصہ میں پاکستانی بیٹنگ کے ستون ثابت ہونے والے کپتان بابر اعظم اور ساتھی اوپنر محمد رضوان دونوں میچز میں ناکام ہوئے، مڈل آرڈر میں ایک، دو اننگز کے سوا مسائل برقرار ہیں، مسلسل 2شکستوں کے بعد سیمی فائنل کھیلنے کی موہوم سی امید باقی ہے۔ آج پرتھ میں نیدر لینڈز کیخلاف میچ میں فتح کے ساتھ نیٹ رن ریٹ بھی بہتر بنانے کے ساتھ دیگر ٹیموں کے مقابلوں کا نتیجہ بھی دیکھنا ہوگا، اگر بھارت نے جنوبی افریقہ کو ہرا بھی دیا تو آئندہ میچز میں بھی گرین شرٹس جیت پانے کے باوجود اگر مگر کے چکر میں رہیں گے، بقا کی جنگ کیلیے پاکستان کے ہتھیار کند نظر آرہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے