دنیا

جنوبی کوریا میں ہالووین میں بھگدڑ مچنے سے 156 افراد ہلاک

جنوبی کوریا میں ہالووین میں بھگدڑ مچنے سے 156 افراد ہلاک

سئیول: جنوبی کوریا میں ہالووین کے تہوار کے دوران بھگدڑ مچنے سے 156 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیل میں پیش آیا جب ہالووین منانے والے ہزاروں لوگ تنگ گلی میں جمع ہونا شروع ہوئے اور اچانک بھگدڑ مچ گئی جس میں متعدد افراد کے زخمی ہوئے جن میں سے 156 موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں متعدد غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق حادثے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں تاہم حادثے کے اصل اسباب کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ درجنوں لوگوں کو سڑک پر ہی ہنگامی طبی امداد دی گئی جبکہ متعدد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے