پاکستان

تیل اور گیس کی قیمتیں میرے اختیار میں نہیں وزیر اعظم

تیل اور گیس کی قیمتیں میرے اختیار میں نہیں وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس چیزکا قائل نہیں کہ ایسے صحافی ہوں جو سب اچھا کہیں. یوٹیوبرز سے گفتگو کے دوران سعودی عرب سے ہمارا روحانی اور دلی رشتہ ہے، سعودی عرب کے دور ے میں محمدبن سلمان سے اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی، انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروائی ہے، سعودی ولی عہد جلد پاکستان تشریف لانے والے ہیں، پاکستان آمد پر ان کا شاندار اور پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ چین ہمار ا ہمسایہ اور دوست ملک ہے، یہ دوستی اور بھی مضبوط ہوئی جب سی پیک مںصوبہ شروع ہوا، چین کے تعاون سے بجلی، سڑکیں اور دیگر انفرااسٹرکچر کے منصوبے شروع ہوئے، جلد ہی چین بھی جانے والا ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان حالیہ بارش اور سیلاب کی وجہ سے بے پناہ متاثر ہوا ہے، سیلاب کی وجہ سے40ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے، سیلاب سے 13000 کلومیٹر سے زائد سڑکیں اور 40 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، لاکھوں متاثرہ گھرانوں میں 70 ارب روپے سے زائد رقم وفاقی حکومت تقسیم کرچکی ہے۔آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ ایک کاروباری شخصیت میرے پاس عمران نیازی کا پیغام لے کر آئے کہ عمران خان آرمی چیف کی تقرری اور انتخابات کی تاریخ پر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کو جواب بھجوایا کہ مذاکرات کے لئے تیار ہوں لیکن آرمی چیف کی تقرری ایک آئینی معاملہ ہے، اس پر کوئی مذاکرات نہیں کروں گا، دعا ہے کہ یہ معاملہ کوسش اسلوبی سے حل ہوجائے۔ سعودی ولی عہد نے مسجد نبویۖ میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کی رہائی کی درخواست کی، میں ان کا بے حد شکرگزار ہوں کہ انہوں نے فوری حکم جاری کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مخلوط حکومت دن رات محنت اور کوشش کررہی ہے، ہمارے 6 ماہ گزر چکے لیکن کوئی کرپشن کا الزام بھی نہیں لگا سکا؟، تیل اور گیس کی قیمتیں میرے اختیار میں نہیں، دن رات دعا کرتا ہوں کہ تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے