ورلڈ کپ

نیدر لینڈز ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

نیدر لینڈز ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں ہالینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں آج اپنا تیسرا میچ کھیل رہا ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہوگا۔ بھارت اور زمبابوے سے ہارنے کے بعد اب پاکستان کو اپنے تمام میچز بڑے مارجن سے جیتنا ہوں گے۔ ہالینڈ کے بعد پاکستان کا مقابلہ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش سے ہوگا۔ ایک میچ کی شکست پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر دے گی۔ اس کے علاوہ ہندوستان کے لیے آج شام جنوبی افریقہ کے خلاف میچ جیتنا بھی اہم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے