انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ فلیمیں کیوں ناکام ہورہی ہیں کنگنا رناوت نے بتادیا

بالی ووڈ فلیمیں کیوں ناکام ہورہی ہیں کنگنا رناوت نے بتادیا

بالی ووڈ میں کوئن کہی جانے والی اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ ہندی فلمیں اپنی ثقافت سے بہت دور چلی گئی ہیں اسی لیے وہ ناکام ہورہی ہیں، جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری گزشتہ کچھ برسوں سے بالی ووڈ کے مقابلے میں کافی مضبوط ہوئی ہے۔ رواں برس کوئی بھی ہندی فلم ایسی نہیں رہی جسے کامیاب ترین کہا جائے۔ اپنے ایک انٹرویو میں کنگنا نے اعتراف کیا کہ ان کی نئی ایکشن فلم دھاکڑ بھی ناکام ہوگئی ہے۔ کنگنا نے کہا کہ دھاکڑ کی ناکامی سے انہیں فلم ناظرین کی ذہنیت کو سمجھنے میں مدد ملی ہے، انہوں نے محسوس کیا ہے کہ لوگ اپنے کلچر سے واقف ہو رہے ہیں جب کہ بالی وڈ اپنے ملک کی ثقافت سے بہت دور چلا گیا ہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ ہندی فلموں میں مغربی ثقافت کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ بالی ووڈ فلموں سے دور ہوگئے ہیں۔ میری بھی اس سال ایک فلم بھی نہیں چلی۔ اس سے میں نے یہی سیکھا کہ شاید میرا مغربی کردار لوگوں کو پسند نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے