تازہ ترین

شہباز شریف کو نہ کوئی پیغام پہنچایا اور نہ بوٹ پالش کرنے والوں سے بات کی عمران خان

شہباز شریف کو نہ کوئی پیغام پہنچایا اور نہ بوٹ پالش کرنے والوں سے بات کی عمران خان

مریدکے: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے بیان دیا ہے کہ میں نے آپ کو پیغام پہنچایا ہے کہ ہمیں آرمی چیف لگا دیں، لیکن شہباز شریف میں بوٹ پالش کرنے والوں سے بات نہیں کرتے۔ مریدکے میں لانگ مارچ میں شریک کارکنوں سے خطاب کے دوران عمران خان نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف تمھارے پاس ہے کیا بات کرنے کے لیے، اور میں تمھیں کیوں پیغام پہنچاں گا، میں نے ان لوگوں سے بات کی جن کی آپ قیادت کرتے ہیں اور ان سے کہا کہ ملک میں صاف اور شفاف انتخابات ہونے چاہئیں۔۔
عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف پوری دنیا سے پیسے مانگ رہے ہیں، مجھے پیسے دو، قوم امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتی۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کی طرح ایوب خان کو ڈیڈی نہیں کہا، میں نے امریکہ یا کسی اور سے مدد نہیں مانگی۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہاکہ مرید کے کے جذبے اور جنون کو سلام پیش کرتا ہوں، لانگ مارچ رات کو ختم ہوا کیونکہ رات کو عوام کا سمندر نظر نہیں آتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے